Discover Pakistan's very first online Urdu digest curated by Aleena Khan. Read top-rated romantic and social Urdu novels, thrilling horror stories, travelogues, and historical articles. The ultimate digital reading hub for Urdu literature lovers and emerging writers.

Top Menu

test

Wednesday, September 9, 2026

ڈائری کا ایک ورق: خود سے ملاقات | ہماری ڈائجسٹ

 ڈائری کا ایک ورق


‏خود سے ملاقات : نیلم وقار

آج کتنے سالوں بعد مجھے خود سے ملاقات کا موقع ملا ہے۔ باہر ہلکی بارش کی بوندیں کھڑکی کے شیشوں سے ٹکرا رہی ہیں اور میز پر رکھے ہوئے چائے کے کپ سے دھواں ہوا میں تحلیل ہو رہا ہے۔ روز کی بھاگ دوڑ اور لوگوں کے ہجوم سے دور، آج میں نے خود کو ایک ایسی جگہ پایا ہے جہاں شاید مجھے کئی برس پہلے ہونا چاہیے تھا۔

ضمیر نے آج مجبور کیا کہ بہت عرصہ ہو گیا ہے، چلو آج خود سے ملاقات کرتے ہیں! جب میں نے ماضی کے دریچوں میں جھانکا تو شدید اندازہ ہوا کہ میں نے کتنے سال صرف دوسروں کو خوش کرنے اور ان کی مرضی میں راضی رہنے میں ضائع کر دیے۔

میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی اور بھول یہ تھی کہ میں نے ان لوگوں سے بھی امیدیں وابستہ کر لیں جن سے مجھے ہمیشہ رنج و الم کے سوا کچھ نہ ملا۔ میں ایسے لوگوں سے محبت اور توجہ کی طلب گار رہی جو اس کے قابل ہی نہیں تھے۔ نتیجہ کیا نکلا؟ صرف اور صرف مایوسی اور دل کا ٹوٹنا!

حقیقت یہی ہے کہ کوئی بھی انسان اس قابل نہیں ہوتا کہ اس سے کوئی امید لگائی جائے۔ میں نے ہمیشہ دوسروں کی خوشیوں پر اپنی خوشیاں قربان کیں، دوسروں کی خاطر اپنا ذہنی سکون تک برباد کیا اور خود کو دور کہیں بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

آج میں نے خود کو غور سے آئینے میں دیکھا؛ آنکھوں کے نیچے پڑنے والے ہلکے برسوں پرانی تھکن کا پتہ دے رہے تھے اور ان میں ایک عجیب سا ٹھہراؤ تھا۔

میں نے خود کو اندر سے ٹٹولا تو محسوس ہوا کہ دل و دماغ پر برسوں پرانے ایسے گہرے زخم تھے جو بھرنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔ آج پہلی بار مجھے خود پر ترس آیا اور میں نے ان تمام زخموں کے لیے خود سے معذرت کر لی۔ میں نے آج یہ سبق سیکھ لیا کہ "اپنی خوشیوں کی چابی دوسروں کے ہاتھ میں دینا خود اپنے آپ پر ظلم ہے۔"

خود سے یہ ملاقات درد ناک ضرور تھی، لیکن اس نے میرے دل و دماغ کا بوجھ کافی حد تک ہلکا کر دیا ہے۔ اب میں تنہا نہیں ہوں، بلکہ اپنے آپ کے ساتھ ہوں!


جولائی شمارہ 2026ء کا پڑھنے کے لیے تصویر پر کلک کریں: 👇👇


‏کیا آپ کے پاس کوئی ایسی کہانی ہے جو پڑھنے والے کو سحر زدہ کر دے؟ 🌟

‏کم از کم 400 الفاظ پر مشتمل اپنی منفرد کاوش کو بلا جھجھک ہماری ڈائجسٹ کی ایڈیٹوریل ٹیم کو ارسال کریں۔ ابھی دیے گئے لنک پر کلک کریں اوراپنی تحریر بھیجیں:

📥 hamaridigest@gmail.com

No comments:

Social Icons

Hidden_Menu

Above Post Title Slider

HOME, MENU
Powered by Blogger.

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages