Discover Pakistan's very first online Urdu digest curated by Aleena Khan. Read top-rated romantic and social Urdu novels, thrilling horror stories, travelogues, and historical articles. The ultimate digital reading hub for Urdu literature lovers and emerging writers.

Top Menu

test

Wednesday, June 10, 2026

ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل: جون 2026 کا تازہ ترین شمارہ

جون 2026 کا تازہ ترین شمارہ اب آن لائن دستیاب ہے! 

ہماری ڈائجسٹ جون منتھلی ڈائجسٹ شمارہ
ادب کی ترویج اور نئے لکھاریوں کی فکری آبیاری کے عزم کے ساتھ ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل کا نیا شمارہ پیشِ خدمت ہے۔ اس بار ہم نے روایت اور جدت کا ایک حسین سنگم ترتیب دیا ہے تاکہ آپ کو ڈیجیٹل اسکرین پر بھی وہی چاشنی ملے جو ایک معتبر ادبی جریدے کا خاصہ ہوتی ہے۔

اس شمارے کی خاص جھلکیاں:

  • مدیرہ کی ڈائری: علینہ خان کے قلم سے نکلی وہ کسک جو "ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل" کی بنیاد بنی۔

  • فادرز ڈے اسپیشل: "والد" کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی مضامین اور شفیق باپ کے لافانی رشتے پر مبنی کہانیاں۔

  • ناول و افسانے: بشریٰ ارشاد کا رومانوی ناول اور دیگر ممتاز لکھاریوں کے بہترین افسانے۔

صفحات پلٹیں اور پڑھیں! مکمل کتاب نیچے موجود ہے⬇️

1 comment:

دأٔود کاکڑ said...

محترمہ علینہ خان صا حبہ، السلام علیکم، آج مئی اور جون دونوں شمارے دیکھنے کا موقع ملا اور ایک خوشگوار حیرت کا احساس ہوا۔ دونوں شماروں کی انتہائی خوبصورت اور منظم پیشکش دیکھ کر یقین آتا ہے کہ ان کے پس منظر میں انتھک محنت کے ساتھ ساتھ نیک نیتی اور زبان و بیاں کی ترویج کا پرخلوص جذبہ کار فرما ہے۔ آپ اور آپ کی ساری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ سر دست میں نے دونوں شماروں کی ورق گردانی کی ہے اور ایک دو تحریریں پڑھنے کا موقع ملا ہے۔ رضیہ ترین کا "عید کی ہانڈی" ہمارے معاشرے کا نہایت گھناونا چہرہ پیش کرتا ہے۔ اس چھوٹی سی تحریر نے دکھی کردیا۔ فریال فیروز کا "قربانی کی معراج" انسانیت کی معراج ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایسے عظیم لوگ اس دور میں بھی مل سکتے ہیں۔ مئی کے شمارے میں ایک غلطی نظروں سے گزری "منوں تلے مٹی میں جا سوئی" پروف ریڈنگ توجہ طلب ہے۔ جولائی میں ایک خاکہ ارسال کیا تھا۔ ایب کے ایک افسانہ ارسال کر دونگا، انشاءاللہ۔
داود کاکڑ (ڈینور)

Social Icons

Hidden_Menu

Above Post Title Slider

HOME, MENU
Powered by Blogger.

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages