Discover Pakistan's very first online Urdu digest curated by Aleena Khan. Read top-rated romantic and social Urdu novels, thrilling horror stories, travelogues, and historical articles. The ultimate digital reading hub for Urdu literature lovers and emerging writers.

Top Menu

test

Tuesday, July 28, 2026

چند پند سود مند | اصلاحی تحریر از صغیر جعفری - ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل

 چند پند سود مند

صغیر جعفری

بزرگ و دانا کہتے ہیں اچھی اور بھلائی کی بات جہاں سے بھی ملے وہ لے لیں۔ اہمیت بات کی افادیت کو دیں یہ نہ دیکھیں کہ اچھی بات کہنے والا کون ہے بلکہ یہ سوچیں کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ اچھی اور مثبت باتوں کو سمجھ کر انہیں عملی طور پر اپنانے میں اور عمل کرنے میں دیر نہ کریں بلکہ عملی طور سرانجام دے ہی لیں۔ چند مثالیں قابل توجہ اور فوری عمل کی متقاضی ہیں۔

ہاتھ دھوتے ہوئے اچانک وضو شروع کر دیا کریں تاکہ اللہ تعالی کی نعمتوں کا نزول وضو مکمل ہوتے ہی شروع ہو جائے۔ آپ شیطان کو موقع ہی نہ دیں کہ وہ کہے کہ بعد میں کر لینا یا ابھی کیوں کرنا ہے یا اس وضو نے رہنا نہیں ہے۔ بس آپ کر لیں بنا کچھ سوچے۔ آپ کے گناہ دھلتے چلے جائیں گے اور شیطان سر پکڑے بیٹھا ہوگا۔

گھر والوں کو اچانک مسکرا کر دیکھ لیجیے۔ کسی ایک کو بلا وجہ دعا دے دیجیے، یہ بھی صدقہ ہے۔

کبھی گھر میں ادھر ادھر آتے جاتے ہوئے اچانک جائے نماز پر کھڑے ہو جائیے۔ چونکہ آپ با وضو ہیں تو دو نفل نماز کی ادائیگی کے لیے ہاتھ باندھ لیجیے، بغیر کسی لمبی تمہید کے، بغیر کسی ضرورت کی تکمیل کے لیے، شکرانے اور فقط اللہ تعالی کی رضا کے لیے۔

کبھی موبائل استعمال کرتے ہوئے اچانک قرآن مجید کی ایپلیکیشن کھول کر چند آیات پڑھ لیجیے۔

آپ تسبیح کو دیکھ کر یہ سوچتے ہوئے گزر رہے ہیں کہ آرام سے فارغ ہو کر پڑھوں گا یا پڑھوں گی، اچانک سے اٹھائیں اور تسبیح پکڑ کر پڑھنا شروع کر دیں چاہے ۳۰، ۴۰ بار ہی کچھ تسبیحات پڑھ لیں۔

صدقے کا خیال آئے تو بعد میں کا دروازہ بند کر کے جو ابھی آپ کے پاس موجود ہے، اسی میں سے فوراً کچھ حتی المقدور نکال کر صدقہ دے دیجیے۔

دل میں کسی کے لیے کبھی تھوڑا سا حسد ابھر آئے تو اچانک اس ہستی کے لیے بہترین سی دعا کر دیجیے۔ یہ دعا دل کو صاف کر دیتی ہے اور یہ حقوق العباد کی خاموش عبادت ہے۔

اذان کی آواز پر نماز کو مؤخر کرنے کی بجائے فوری طور پر تیار ہو جائیے اور دل سے پکار اٹھیں: لبیک یا ربی، میں اسی لمحے حاضر ہو رہا ہوں یا ہو رہی ہوں میرے اللہ۔

کبھی بیٹھے بیٹھے اچانک مسکرا کر اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر الحمد للہ کہہ کر کیجیے۔ شکر شیطان کی سب سے بڑی شکست ہے۔

خاموشی سے کام کاج میں مصروف ہیں تو اچانک کلمہ طیبہ پڑھ لیں، کبھی سورہ اخلاص پڑھ لیجیے۔ یہ ایمان کی تازگی بھی ہے اور توحید کا اعلان بھی ਜੋ شیطان کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے۔

کھانا کھانے لگے ہیں تو ایک پلیٹ میں کسی اور کے لیے بھی نکال لیجیے۔

کسی نے دل دکھا دیا تھا اور وہ باتیں یاد آ رہی ہوں تو اچانک خود سے کہہ دیجیے کہ اللہ کی رضا کے لیے میں نے اسے معاف کیا۔ یہ نفس پر سب سے بھاری اور اللہ کے ہاں سب سے وزنی عمل ہے۔

مصروفیات میں ہلکان ہوتے ہوئے اچانک کچھ وقت کے لیے (خوش قسمتی سے اگر آپ کے والدین زندہ ہیں) اپنے والدین کے پاس آ کر بیٹھ جائیے۔ کبھی مسکراتے ہوئے ان کے ہاتھ تھام کر چوم لیجیے اور کسی اہم موقعے کا انتظار کیے بغیر انہیں گلے لگا لیجیے، اور اگر آپ کے والدین اللہ تعالی کے حضور حاضر ہو گئے ہیں تو ان کی مغفرت کے لیے دعائیہ کلمات ضرور ادا کیجیے اور کرتے رہا کیجیے۔ یہ جنت کے خوبصورت دروازے ہیں۔

اور سب سے خوبصورت لمحہ وہ ہوتا ہے جب کسی خاص موقع کی تلاش کی بجائے اگر کام کاج میں مصروف ہیں تو آپ اچانک اللہ سے کہہ دیں: اللہ، میں آپ سے محبت کرتا ہوں یا کرتی ہوں، مجھے نفس و شیطان کے شر سے بچا لیجیے۔

یہ اچانک والی نیکیاں شیطان کو سب سے زیادہ پریشان کرتی ہیں کیونکہ اسے مہلت ہی نہیں ملتی کہ اس نیکی کو تاخیر کروانے کا وسوسہ ڈالے۔

ہر اچانک والی نیکی اللہ کے قریب اور شیطان سے دور لے جاتی جائے گی۔

وما توفیقی الا باللہ


جہالت، بے حسی اور غلط فیصلوں کی نذر ہوتی ایک بے قصور زندگی... کیا ساس کی ضدو جہالت اور شوہر کی غفلت رضیہ کی جان لے لے گی؟ پڑھیے علینہ خان کا تحریر کردہ دل کو چھو لینے والا افسانہ "بے مول"۔

No comments:

Social Icons

Hidden_Menu

Above Post Title Slider

HOME, MENU
Powered by Blogger.

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages