Discover Pakistan's very first online Urdu digest curated by Aleena Khan. Read top-rated romantic and social Urdu novels, thrilling horror stories, travelogues, and historical articles. The ultimate digital reading hub for Urdu literature lovers and emerging writers.

Top Menu

test

Wednesday, July 15, 2026

حکمتِ عملی: عرب شیخ اور جن کی کہانی - ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل

حکمتِ عملی: عرب شیخ اور جن کی کہانی

ایک پینٹنگ جس میں عرب شیخ ہوٹل میں بیٹھا ہے، ایک مفلس آدمی اسے سنہری لائٹر دکھا رہا ہے اور ایک جن چائے پیش کر رہا ہے۔ اوپر "حکمتِ عملی: عرب شیخ اور جن کی کہانی" اور "ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل" لکھا ہے۔

تحریر: صغیر جعفری

ایک عرب شیخ دبئی کی شیخ زید روڈ پر واقع امریکی فائیو سٹار "فیئر ماؤنٹ" ہوٹل کے ریستوراں میں بیٹھا دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا کہ ایک خستہ حال، مفلس سا آدمی اندر داخل ہوا اور آ کر اس کے برابر میں بیٹھ گیا۔ بیٹھتے ہی اس آدمی نے کہا، "میرے پاس ایک سنہری لائٹر ہے۔ تم اسے خریدنا چاہو گے؟ لیکن میں تمہیں پہلے ہی بتا دوں کہ اس کی قیمت دس لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔"

عربی شیخ ہنسا اور بولا، "بوڑھے آدمی! کیا تمہارا دماغ چل گیا ہے؟ دس لاکھ ڈالرز؟ یہ لائٹر تو ایک ڈالر کا بھی نہیں۔"

وہ مفلس شخص خاموشی سے سنہری لائٹر جلاتا ہے۔ اچانک، ایک جن باہر نکلتا ہے اور کہتا ہے، "جناب! آپ کی کیا خواہش ہے؟ اور میرے لیے کیا حکم ہے میرے آقا؟"

پورا ریستوراں خاموش ہو جاتا ہے جب وہ مفلس آدمی جن سے کہتا ہے، "میرے لیے کم چینی اور کم دودھ والی چائے کا ایک کپ لاؤ۔" جن تالی بجاتا ہے اور—پھک!—آگ کے ایک شعلے کے ساتھ، ٹرے میں رکھی چائے کا مگ، چینی اور چمچ کے ساتھ حاضر ہو جاتا ہے۔

عرب اپنی آنکھیں ملتا ہے؛ جو کچھ اس نے دیکھا، اسے دیکھ کر وہ ہکا بکا اور دنگ رہ گیا۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ اور دیر کے، اس نے مفلس کے ہاتھ سے لائٹر لے لیا اور اس آدمی کے نام دس لاکھ ڈالرز کا چیک لکھ دیا۔

"اتنی جلدی بھی نہیں،" مفلس آدمی نے کہا، "مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ یہ چیک اصلی ہے یا نقلی؟ اگر یہ چیک باؤنس یعنی ڈس آنر ہو گیا تو پھر؟"

چنانچہ وہ دونوں عربی شیخ کے بینک کی قریبی برانچ میں گئے اور چیک کیش کروایا۔ رقم ملنے کے بعد مفلس آدمی اور عربی شیخ نے مصافحہ کیا اور اپنے اپنے راستے پر چل دیے۔

عربی شیخ جوش و خروش میں اپنے محل کی طرف بھاگا۔ اپنی بڑی میز پر بیٹھ کر اس نے سنہری لائٹر جلایا، تو جن پھر حاضر ہو گیا اور عربی شیخ کو مخاطب کر کے کہنے لگا، "جناب! آپ کی کیا خواہش ہے؟ میرے لیے کیا حکم ہے میرے آقا؟"

عربی شیخ مسکرایا اور بولا، "سب سے پہلے، مجھے وہ دس لاکھ ڈالرز واپس لا کر دو جو میں نے تمہارے لیے ادا کیے ہیں۔ پھر مجھے ایک نئی سپر یاٹ (بڑی کشتی) چاہیے، میرا اپنا 'لیئر' پرائیویٹ جیٹ، گیراج میں تازہ ترین ماڈل کی رولز رائس؛ ان سب کے ساتھ میری ایرانی میزائلوں سے حفاظت کے لیے ایک ناقابلِ شکست 'آئرن ڈوم' (دفاعی نظام) فوری طور پر چاہیے۔"

جن شرمندہ سا نظر آیا اور بولا، "معذرت خواہ ہوں میرے آقا! میری قوت و طاقت بس اتنی ہے کہ میں صرف چائے یا کافی پیش کر سکتا ہوں۔ کیا آپ سلیمانی چائے پسند فرمائیں گے یا بلیک ٹی میں دودھ اور چینی لینا پسند فرمائیں گے؟"

یہ سنتے ہی عربی شیخ ورطۂ حیرت میں ڈوب گیا اور مایوسی سے اپنے ہاتھ ملنے لگا۔

حالیہ ایران امریکہ جنگ کے تناظر میں یہ مضمون خصوصی طور پر لکھا گیا ہے تاکہ امریکی منصوبہ بندی (strategy and future planning) کا پتہ چل سکے۔ لہٰذا، عربوں اور انڈیا کے خلاف امریکہ نے یہی حکمتِ عملی اپنائی ہے۔

ایران، فلسطین، لبنان، خاص طور پر پاکستان اور تمام عالمِ اسلام میں دائمی امن و حفاظت کے لیے ہمہ وقت دعاگو۔

No comments:

Social Icons

Hidden_Menu

Above Post Title Slider

HOME, MENU
Powered by Blogger.

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages