Discover Pakistan's very first online Urdu digest curated by Aleena Khan. Read top-rated romantic and social Urdu novels, thrilling horror stories, travelogues, and historical articles. The ultimate digital reading hub for Urdu literature lovers and emerging writers.

Top Menu

test

Tuesday, July 21, 2026

معاشرتی رویے اور انسانی کردار کی حقیقت | ہماری ڈائجسٹ ڈیجیٹل

معاشرتی رویے اور انسانی کردار کی حقیقت 

از قلم: ڈاکٹر شاہد ایم شاہد

اگر فطری طور پر دیکھا جائے تو انسان کی ذات کا اصل پرتو اس کا رویہ ہے جو اسے مقبول یا نامقبول بناتا ہے۔ تجربات و مشاہدات کسی بھی معاشرے کی کھلی تصویر ہوتے ہیں۔ انھیں دیکھ کر اس بات کا حقیقی ادراک مل جاتا ہے کہ کوئی معاشرہ سماجی، مذہبی اور روحانی طور پر کتنا مضبوط ہے؟ ان سب باتوں کی جان کاری رویوں کی بدولت معلوم کی جا سکتی ہے۔ کوئی شخص اپنے آپ کو خواہ کتنا ہی بڑا روحانی سوداگر کیوں نہ ظاہر کرے، لیکن اگر اس کا رویہ درست نہیں تو وہ روحانیت محض لفظوں کا لباس پہنے ہوئے ہے۔ حقیقت سے بہت دور ہے۔ رویہ بہت سی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ مثلاً: ملنے جلنے سے، بات چیت سے، کام اور سفر کے دوران، گھریلو زندگی میں، ملازمت کے دوران اور دیگر روزمرہ کے معاملات میں۔

انسان اکثر روزمرہ کے معمولات سرانجام دیتا ہے۔ اسے اپنے ارد گرد کے ماحول میں بہت سے لوگوں سے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر واسطہ پڑتا ہے۔ ان میں سے ہو سکتا ہے اسے کچھ اچھے لوگ میسر آئے ہوں اور بعضوں کا سماجی رویہ ناخوشگوار اثرات کا حامل ہو۔ ملنے والے کو فوری طور پر سمجھ آ جاتی ہے کہ میں اس شخص کی نظر میں اچھا ہوں یا برا۔ رویے کا سایہ یا دھوپ اس وقت معلوم ہوتی ہے جب کوئی اس ماحول میں سانس لیتا ہے۔ پھر ماحولیاتی آلودگی سے لے کر معاشرتی رویوں کی مکمل طور پر حقیقت سامنے آ جاتی ہے۔

انسان جس بھی ماحول اور معاشرے میں رہتا ہے، وہ اس کے دل و دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ وہاں کے سارے رسم و رواج، اقدار و روایات اس کی فطرت کے ساتھ نتھی ہو جاتے ہیں۔ وہ جیسے جیسے زندگی کے دن پورے کرتا ہے، اپنی شخصیت کے ساتھ غیر متوازن رویوں کا بوجھ بھی اٹھاتا ہے۔ اسے ذہنی کرب کے ساتھ ساتھ جسمانی دکھ بھی سہنا پڑتا ہے۔

یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ جسم و روح کا ایک رشتہ ہے۔ اگر جسم تکلیف اٹھاتا ہے تو روح کو بھی وہ بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔ اسی طرح اگر روح بے چین ہوتی ہے تو جسم بھی اس دکھ کو شدت سے محسوس کرتا ہے۔

کیا کبھی ہم نے سوچا ہے کہ ہمارے رویوں سے کتنے لوگ دل برداشتہ ہوئے اور کتنے ہمارے اخلاق سے متاثر ہوئے؟ شاید روزمرہ زندگی میں ہم نے کبھی اس بات کا جائزہ نہ لیا ہو۔ لیکن حقیقت اس وقت زیادہ تلخ ہو جاتی ہے جب انسان اکیلا رہ جائے۔ اس کے بیوی بچے، رشتے دار، گلی محلے والے اور معاشرہ اس سے منہ موڑ لے۔ یہ ایک ایسے شخص کی تصویر ہے جس کے چہرے پر داغوں کی نمائش ہے، کردار سوالیہ نشان ہے، روحانیت کا دھوکہ ہے اور خود فریبی کا جال ہے۔ اس جال میں پھنستے پھنستے کچھ عرصہ لگتا ہے۔ پھر چہرہ داغوں سے بھرنے لگتا ہے اور کچھ ہی مدت بعد اس کے کردار کا ڈھول بجنے لگتا ہے۔ جب لوگوں کے سامنے اس کا اصلی چہرہ آتا ہے تو لوگ دور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ کترا کر گزر جاتے ہیں، بات چیت سے گریز کرتے ہیں۔

 📖 "طلوعِ آفتاب کی سرزمین: اکیس شہر، اکیس کہانیاں" (قسط اول) 

 ✨ جاپان کی پرسکون صبحوں، تہذیب کے انوکھے رنگوں اور اکیس شہروں کے سحر میں ڈوبنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں! 👉

No comments:

Social Icons

Hidden_Menu

Above Post Title Slider

HOME, MENU
Powered by Blogger.

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages